حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) بیگم پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ آر ایس آئی اشوک ریڈی اور ان کی ٹیم کو ایک خاتون ڈاکٹر کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ خاتون ڈاکٹر موٹرسیکل سے گر کر زخمی ہوگئی تھی۔ اے سی پی ٹریفک I جی شنکر راجو نے اشوک ریڈی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ خاتون ڈاکٹر حیدرآباد پبلک اسکول کے ایگزٹ گیٹ سے رسول پورہ کی طرف جارہی تھی کہ ایک اور گاڑی سے ان کی ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں ان کی دائیں ٹانگ زخمی ہوگئی تھی اور خون بہہ رہا تھا۔ اس حادثہ کو دیکھتے ہی اشوک ریڈی جو ٹریفک پولیس کے کرین 4 کے انچارج بھی ہیں، کرین سے میڈیکل میڈیکل کٹ نکالا اور خاتون کی ابتدائی طبی امداد کی اور خاتون کو علاج کیلئے دواخانہ منتقل کرایا۔ ش