(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے ایک بحری جہاز میں آگ لگنے سے مسافراپنے جانوں کو بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگیں لگادیں،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافروں کی چیخ و پکار اور جہاز میں لگے آگ کے شغلوں کو دیکھا جاسکتاہے۔
شمالی سولاویسی میں ٹالیس جزیرہ کے پاس کے ایم بارسلونا وی اے جہاز میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد خوف کے عالم میں لوگوں نے جہاز سے کودنا شروع کر دیا،اس خوفناک مناظر کو کئی مسافروں نے اپنے فون میں بھی قید کر لیا ہ،متاثرہ مسافروں کی جانب سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز پر سوار لوگ اپنی جان بچانے کے لیے کیسے سمندر میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔
حادثے کے شکار مسافر جہاز پر 280 سے زائد لوگ سوار تھےجس میں کئی بچے بھی شامل تھے، آگ لگنے کے بعد گھبرائے ہوئے مسافروں نے آگ سے بچنے کے لیے بلا سوچے سمجھے سمندر میں چھلانگ لگانا شروع کر دیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی انڈونیشیا کی تلاش اور ریسکیو ٹیم نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اب تک نہ تو آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے،مسافروں کے ذریعہ ریکارڈ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے،ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز پر سوار لوگ اپنی جان بچانے کے لیے کیسے سمندر میں چھلانگ لگا رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نے لائف سیفٹی جیکٹ پہن رکھی ہے حالانکہ کئی مسافر تو بغیر لائف سیفٹی جیکٹ کے ہی سمندر میں کود گئے۔
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ لوگ مدد کے لیے زور زور سے آوازیں لگا رہے ہیں، آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آگ نے پورے جہاز کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور سیاہ دھواں کا ایک غبار آسمان کی طرف اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے، قریبی ٹالیس جزیرہ سے گزرنے والی کئی ماہی گیری کشتیوں نے کچھ لوگوں کو پانی سے بچایا اور انہیں اپنی کشتیوں میں ساحل تک لے کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں : لاس اینجلس: ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل