Mon. Jul 21st, 2025

دبئی نےپاکستانیوں کیلئےسینکڑوں جابز کا اعلان کردیا اپلائی کا آسان طریقہ

news 1753028462 9443



news 1753028462 9443

(ویب  ڈیسک) دبئی میں قائم ٹرانسپورٹ کمپنی نیو ہورائزن لگژری ٹرانسپورٹ نے پاکستان قونصلیٹ دبئی کے تعاون سے کیریئر فیئر 2025 کے تحت 600 ڈرائیونگ نوکریوں کا اعلان کیا ہے، جو خاص طور پر پاکستانی شہریوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پاکستانی شہریوں کو پیشہ ورانہ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے،اس کیلئے کیسے اپلائی کرنے کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے، واک اِن انٹرویوز 6 اگست تا 7 اگست 2025، صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے، انٹرویوز پاکستان قونصلیٹ، دبئی میں ہوں گے۔

ملازمت کے فوائد میں مفت متحدہ عرب امارات کا ویزا، طبی انشورنس، تنخواہ + کارکردگی پر مبنی کمیشن، ادائیگی کے ساتھ سالانہ چھٹیاں، کمپنی کی جانب سے مفت تربیتی پروگرام شامل ہیں۔

پاکستان کے وہ شہری جن کی عمر 22 سال یا اس سے زیادہ ہوں جن کے پاس گزشتہ 6 ماہ کے اندر جاری شدہ یو اے ای ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، یو اے ای کی سڑکوں اور نیویگیشن سسٹم سے واقفیت ہو وہ اپلائی کرسکتا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ

دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنے سی وی اور تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ مذکورہ تاریخوں میں انٹرویو کے لیے بذاتِ خود حاضر ہوں، مزید معلومات کے لیے آپ پاکستان قونصلیٹ دبئی یا نیو ہورائزن لگژری ٹرانسپورٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرداخلہ محسن نقوی افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *