(ویب ڈیسک )بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نائب صدر نے استعفیٰ صحت خرابی کے باعث دیا ہے،پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے جو محبت، اعتماد اور خلوص ملا، وہ میری یادوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی نگہداشت کو ترجیح دینے اور طبی مشورے پر عمل کرتے ہوئے، میں آئین کے آرٹیکل 67(a) کے تحت فوری طور پر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ گلگت:سیلابی ریلوں میں 8گاڑیاں بہہ گئیں،3 سیاح جاں بحق،15 سے زائدلاپتہ،ریسکیو آپریشن جاری