Wed. Mar 11th, 2026

کمبوڈیا نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا

news 1754143082 7719



news 1754143082 7719

(24 نیوز)کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ اعلان جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے حالیہ سرحدی تنازع کو روکنے میں ٹرمپ کی براہِ راست مداخلت کے بعد کیا۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم چنتھول نے غیر ملکی خبر راساں ایجنسی (رائٹرز) کو بذریعہ ٹیکسٹ میسج اس بات کی تصدیق کی۔

اس سے قبل انہوں نے کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امن کے لیے کوششوں پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹرمپ نوبل انعام کی نامزدگی کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *