Mon. Aug 4th, 2025

یمن کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی 54 افراد ہلاک

news 1754249027 3349



news 1754249027 3349

(24 نیوز)یمن کے ساحلی علاقے کے قریب افریقی پناہ گزینوں کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچالیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر یمن کے راستے اٹلی لے جایا جا رہا تھا کہ یہ کشتی بحیرہ احمر کے قریب الٹ گئی۔

بچائے گئے افراد میں بڑی تعداد ایتھوپیا کے شہریوں کی ہے، جبکہ باقی افریقی ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، تاہم کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیموں نے تلاش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ میں سونے کی کانوں سے 1000غیر قانونی تارکین وطن گرفتار





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *