Tue. Aug 5th, 2025

گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ

news 1754325194 5211



news 1754325194 5211

(24 ںیوز )خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل بن عبدالعزیز کی ثفافتی اور سماجی ترقی کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ کے اجرا کا شاہی حکم جاری کیا گیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی پوسٹ نے مکہ مکرمہ گورنریٹ کے تعاون سے بادگاری ٹکٹ کی ایک سیریز جاری کی ہے۔
 شہزادہ خالد بن فیصل نے یادگاری ٹکٹ کےاجرا کے لیے شاہی حکم پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز خدا کے فضل اور خادم حرمین شریفین کی رہنمائی اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ دانشمندانہ قیادت میں مملکت کی سلامتی اور استحکام کو ہمیشہ برقرار رکھے۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *