Thu. Mar 12th, 2026

معروف شیف اور ٹک ٹاک سٹار کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں

news 1754594356 5406



news 1754594356 5406

(ویب ڈیسک)زندگی میں ذائقے بکھیرنے والی میکسیکو کی عالمی شہرت یافتہ شیف اور ٹک ٹاک انفلوئنسر یانن کامپوس کار ایک ہولناک حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کے بعد دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہی تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ یانن کی تیز رفتار لگژری سیاہ گاڑی میکسیکو کے شہر چہواہوا کی فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

یہ تصادم اتنا شدید تھا کہ ماسٹر شیف کی لگژری گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے انھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن آئی سی یو میں زیر علاج رہیں اور آج زندگی کی بازی ہار گئیں۔

یانن کامپوس نے 2018 میں ’ماسٹر شیف میکسیکو‘ کے مقابلے میں حصہ لیا اور زبردست کامیابی اور شہرت سمیٹی تھی۔

اس شو کے بعد انھوں نے سوشل میڈیا پر قدم رکھا اور ٹک ٹاک پر لائف اسٹائل اور ریسیپی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں۔ جلد ہی ان کے دنیا بھر سے فالوورز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ امریکی اداکارہ33 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *