Tue. Apr 28th, 2026

اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آتشزدگی – Siasat Daily

masjid


میڈرڈ۔ 9 اگست (ایجنسیز) اسپین میں تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی، آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم فائر فائٹرز کے فوری ردِعمل کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔ قرطبہ کی میئر جوزا مارا بلیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بروقت مداخلت سے ایک تباہی کو ٹال دیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق مسجد میں آگ فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ بتاتے چلیں کہ جامع مسجد قرطبہ 8ویں صدی عیسوی میں تعمیر ہوئی تھی۔ اسپین پر مسلمانوں کی حکومت کے خاتمہ کے بعد اس مسجد میں 16ویں صدی میں ایک چرچ بھی قائم کردیا گیا تھا، یہ مسجد اسپین میں مسلمانوں کی شاندار فن تعمیر کا ایک نمونہ تصور کی جاتی ہے۔ اس مسجد کو 1984ء میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *