Fri. Mar 20th, 2026

اسرائیل مظالم کے خلاف مختلف ملکوں میں احتجاج غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

news 1754895923 1261



news 1754895923 1261

(ویب ڈیسک)ترکیے کے شہر استنبول سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ فوری طور  پر  روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا بھر میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ترکیے کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

غزہ میں جنگ بندی کے حامی اسرائیلی شہری سڑک پر روٹیاں رکھ کر حکومت کیخلاف احتجاج کرنے لگے
 یہ بھی پڑھیں:ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس، متعدد عمارتیں منہدم

ادھر چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں خالی برتن بجا کر غزہ میں جبری قحط کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا جبکہ  ارجنٹائن میں بھی فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا گیا اور دارالحکومت بیونس آئرس میں سینکڑوں لوگوں نے غزہ میں جاری نسل کُشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے شہر تل ابیب میں یرغمالیوں کے اہلخانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 17 اگست کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *