Fri. Mar 27th, 2026

رضوان کا پانچویں بولر کے انتخاب میں دشواری کا اعتراف

386970 1806380681


دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پانچویں بولر کے معاملے پر کشمکش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو سیریز کے فیصلہ کن میچ کے لیے ٹیم کا حتمی فیصلہ دیر سے کیا جائے گا۔

پہلا ون ڈے میچ پانچ وکٹ سے جیتنے والے پاکستان نے بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں مقررہ 37 اوورز میں سات وکٹ پر 171 رنز بنائے، لیکن ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کے پارٹ ٹائم بولرز صائم ایوب اور سلمان آغا نے مجموعی طور پر سات اوورز میں بغیر وکٹ لیے 66 رنز دیے، جس سے ویسٹ انڈیز آسانی سے ہدف تک پہنچ گیا۔

میچ کے بعد رضوان نے کہا ’آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پانچویں بولر نے بہت زیادہ رنز دیے، لیکن حالیہ برسوں میں سلمان آغا اور صائم ایوب دونوں نے ہمارے لیے اچھی بولنگ کی۔

’آج صائم کا دن اچھا نہیں تھا، لیکن انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ یہ کھیل کا حصہ ہے۔‘

رضوان کا کہنا تھا کہ وہ حالات کو سمجھ نہیں پائے اور بارش کے باعث کئی وقفے ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئے۔

’سچ پوچھیں تو موسم کی پیشگوئی توقعات سے بالکل مختلف نکلی، اور حالات کا اندزہ لگانا مشکل ہو گیا۔ ہم تمام آپشنز کھلے رکھ رہے ہیں اور کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم فائنل کریں گے۔‘

پاکستان اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیت چکا تھا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *