Tue. Mar 17th, 2026

گلگت بلتستان, خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز پر حملے، 3 اموات: حکام

387494 1730718387


گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز پر الگ الگ حملوں میں مجموعی طور پر تین افراد جان سے گئے اور متعداد زخمی ہوئے۔

گلگت بلتستان میں حکام نے مقامی صحافی قاسم شاہ کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہڈور کے علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 12:30 بجے جی بی سکاؤٹس پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 112 جی سکاؤٹس ونگ کے ایک نگر کے رہنے والے نائب صوبیدار خوش داد اور شگر کے حوالدار اشرف جان سے گئے، جب کہ لانس نائیک ساجد زخمی ہوئے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جی بی سکاوٹس پر حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے نوٹس لیا۔ 

وزیر اعلی ہاؤس سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’وزیر اعلیٰ نے صوبائی سکریٹری داخلہ سے واقعے کی  رپورٹ 48 گھنٹوں میں طلب کرتے ہوئے ’دہشت گردوں‘ کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔‘

دوسری طرف خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں 26 ایف ایف ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکش حملے سے ایک حوالدار جان سے چلا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں تھانہ میدان کے علاقے زخہ خیل، پڑاک بنگلہ ہیڈکوارٹر گیٹ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ 

’حملہ آور نے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں حوالدار ساجد جان سے گئے جب کہ متعدد دوسرے اہلکار زخمی ہوئے۔‘ 

مقامی صحافیوں کے مطابق حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان نے قبول کی ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *