Sat. Mar 14th, 2026

پُرتگال میں ٹرام ٹریفک حادثے کا شکار 15 افراد ہلاک ہوگئے

news 1756931826 2180



news 1756931826 2180

(24 نیوز )پُرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل ریلوے کار کو پیش آنے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے شکار افراد میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں، لزبن کے میئر کارلوس موئیڈاس کا کہنا ہے کہ اس سانحہ کے سبب آج پورا شہر غم کی کیفیت سے دوچار ہے۔

دوسری جانب پرتگال کے صدر مارسیلو ری بیلو ڈیسوزا نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ حادثے کی وجوہات جان کر آئندہ اس قسم کے حادثات کا سدباب کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی کوریا کی فوج نے یوکرین کیخلاف جنگ میں بہادری کی مثال پیدا کی:روسی صدر 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *