Sun. Mar 15th, 2026

غزہ میں مزید100سے زائد فلسطینی شہید – Siasat Daily

Ghaza 100 Shaheed


غزہ سٹی : 3ستمبر ( ایجنسیز ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی،تازہ حملوں کے نتیجے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔طبی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 105 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ان شہدا میں 32 افراد وہ بھی شامل ہیں جو وسطی اور جنوبی غزہ میں امداد کے متلاشی تھے۔الجزیرہ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں پانی کی تقسیم کے ایک مرکز پر اسرائیلی ڈرون حملہ بھی کیا گیا ہے۔جس میں کئی بچے شہید ہوئے۔ زخمیوں کو النصر اسپتال منتقل کیا گیا۔اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حازم نعیم نامی ایک حماس رکن کو ہلاک کر دیا ہے، جس پر الزام تھا کہ وہ غزہ میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو حراست میں رکھے ہوئے تھا۔تاہم حماس نے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *