Sun. Mar 15th, 2026

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

news 1756980128 4517



news 1756980128 4517

(24نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع قطر شیخ سعود بن عبد الرحمن  اور چیف آف سٹاف قطر افواج لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں مستقبل میں تعاون کے امکانات پر بات کی، جو کہ اعلیٰ سطحی فوجی تعاون کمیٹی کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقی ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی ، سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

قطر کی سول اور عسکری قیادت نے خطے میں استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کلیدی اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبل ازیں قطر افواج کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو ایک چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *