Sun. Mar 15th, 2026

پاکستان یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں

387696 1810289217


پاکستان جمعرات کو شارجہ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

شارجہ میں جاری سہ ملکی سیریز میں پاکستان کا مقابلہ فائنل میں افغانستان سے ہوگا جو پہلے ہی متحدہ عرب امارات اور پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔

جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کو جیتنے کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھا۔

متحدہ عرب امارات پہلے بولنگ اور پھر بیٹنگ میں بھی ایک اچھے آغاز کو برقرار نہ رکھ سکا اور صرف 140 رنز ہی بنا سکا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ابرار احمد رہے جنہوں نے چار اووروں میں صرف نو رنز دے کر چار وکٹیں لیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے لیے اوپنر عالیشان شرفو نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کا ساتھ دینے والے دوسرے اوپنر نے 19 رنز بنائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دونوں اوپنرز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔

اس سے قبل پاکستان اپنی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 74 کے مجموعی سکور پر ہی اس کی چار وکٹیں گر گئی تھیں۔

پاکستان کو اس مشکل سے نکالنے والے فخر زمان اور محمد نواز تھے جنہوں نے 91 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔

فخر زمان نے 77 اور محمد نواز نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ایک بڑا سکور کرنے میں مدد دی۔

اس جیت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل سات ستمبر کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *