Wed. Mar 18th, 2026

اگلی بار سکور 6-0 کی بجائے 60-0 ہوگا: پاکستان فضائیہ کا انڈیا کو پیغام

387741 2000738342


پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل شہریار احمد خان نے انڈیا کے ساتھ مئی میں ہونے والی جنگ میں چھ انڈین طیارے مار گرائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتے کو کہا ہے کہ اگلی بار سکور 6-0 کی بجائے 60-0 ہوگا۔

انڈیا نے رواں برس اپریل میں اپنے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کرتے ہوئے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف مقامات پر حملے کیے تھے۔

چار روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں انڈین حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور نئی دہلی کے چھ طیارے مار گرائے جن میں رفال بھی شامل تھے۔ بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں 10 مئی کو دونوں پڑوسی ملک جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

ہفتے کو یوم دفاع کے موقعے پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب میں ایئر وائس مارشل شہریار احمد خان نے کہا: ’ہم اپنے وطن کے دفاع کے لیے دشمن کے ناپاک ارادوں کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہیں گے اور پاکستانی سرزمین کے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انشا اگلی بار سکور 6-0 تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اللہ کی مدد سے 60-0 ہوگا۔‘

یوم دفاع پر بات کرتے ہوئے پاکستان فضائیہ کے عہدیدار نے کہا کہ ’چھ ستمبر ہمیں ہر سال اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب ہماری بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک مں ملا کر وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔

’یہ دن نہ صرف ایک جنگی معرکے کی یاد ہے بلکہ ہمارے جذبے، اتحاد اور قربانی کی بھی علامت ہے۔ چاہے دشمن سرحد پار سے آئے یا اندرونی طور پر ہمارے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے، ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

1965 میں پاکستان انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے 60 سال مکمل چکے ہیں۔ 6 ستمبر کو انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور اس جنگ میں کامیاب دفاع پر ہر سال اس دن کو یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ایئر وائس مارشل شہریار احمد خان نے کہا کہ چاہے آپریشن ردالفساد ہو، ضرب عضب، سوئفٹ رٹارڈ یا بنیان المرصوص، پاکستان فضائیہ نے پاکستانی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی۔

’ہم نے پوری دنیا کو اعتراف کروایا کہ پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاکستان فضائیہ مملکت خداداد کی فضائی حدود کی ٖحفاظت بخوبی سر انجام دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔‘

انہوں نے مئی میں انڈیا کے ساتھ جنگ کے دوران پاکستانی فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن بنیان الرصوص نے چھ ستمبر 1965 کی یاد تازہ کی اور یہ ثابت کی کہ ہماری دلیر افواج اور عوام شانہ بشانہ کھڑے  ہیں۔‘

ایئر وائس مارشل شہریار احمد خان نے کہا: ’میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاکستان فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، جس کا ہرفرد پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرائض سے لگاؤ اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔‘





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *