
(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی تمام مساجد انتظامیہ کو چاند گرہن کے موقع پر’’صلوۃ الکسوف‘‘ ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سعودی وزیراسلامی امورڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ کاکہنا ہےکہ چاند گرہن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ذکر الٰہی اور استغفار کیا جائے اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے صلوۃ الکسوف ادا کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:آج رات چاند گرہن،پاکستانی وقت کےمطابق کتنےبجے لگے گا
وزیراسلامی امور کامزیدکہناہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں صلوۃ الکسوف اتوارکو رات 9بجےادا کی جائے گی، شیخ بدرالتر کی امامت کریں گے،چاند گرہن مکہ کےوقت کے مطابق شام 6:28 پر شروع ہوگااورمکمل گرہن کا خاتمہ 9:45 پر ہوگا۔
