
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے یرغمالی رہانہ کرنے پر خطرناک نتائج کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اسرائیلی مغوی فوری رہا کئے جائیں، ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، اسرائیل میری شرائط مان چکا ہے، اب حماس کی باری ہے، ان شرائط کو قبول کرے، شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کر رہا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا،لگتا ہے غزہ کے حوالے سے جلد کوئی معاہدہ ہو جائے گا، 20 زندہ لوگ اور تقریباً38لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں، جنوبی کوریا کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر سے جلد بات کروں گا، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزار لوگ مارے جا رہے ہیں، ہم نے دنیا میں7جنگیں رکوائی ہیں، تمام جنگیں وہ تھیں جن کو روکنا ناممکن تھا، تمام فریقین سیٹل ہیں اور وہ خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس کیخلاف پابندیوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں: ٹرمپ
دوسری طرف حماس نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں، جنگ بندی معاہدے کیلئے امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔
