Sun. Mar 22nd, 2026

2025 کا آخری سورج گرہن کب اور کہاں دیکھا جائے گا ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

news 1757512904 1863



news 1757512904 1863

(ویب ڈیسک) ستمبر 2025 آسمانی مناظر کے شوقین افراد کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں جہاں مہینے کا آغاز 7 ستمبر کو خون رنگ چاند گرہن سے ہوا، وہیں اب 21 ستمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہونے جا رہا ہے۔

یہ جزوی سورج گرہن ہوگا یعنی چاند سورج کو مکمل نہیں بلکہ جزوی طور پر ڈھانپے گا جس سے آسمان پر سورج ایک خوبصورت ہلال کی شکل اختیار کرلے گا۔

’ایکوینوکس‘ سورج گرہن کیا ہے؟
اس گرہن کو “ایکوینوکس ایکلپس” (Equinox Eclipse) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ ستمبر کے ایکوینوکس (برابری شب و روز) سے بالکل پہلے ہو رہا ہے,ایکوینوکس وہ وقت ہوتا ہے جب سورج زمین کے خطِ استوا کے عین اوپر ہوتا ہے اور دن و رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو جاتا ہے۔

کہاں کہاں دیکھا جا سکے گا؟
یہ خوبصورت منظر جنوبی نصف کرہ کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا،نیوزی لینڈ، مشرقی آسٹریلیا اور جنوبی بحرالکاہل کے بعض حصوں میں سورج طلوع ہوتے ہی یہ نظارہ دیکھا جا سکے گا،نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن (Dunedin) میں سورج کا تقریباً 72 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گاجبکہ انٹارکٹیکا میں تو یہ منظر اور بھی زیادہ ڈرامائی ہوگا۔

پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ میں کیا ہوگا؟
بدقسمتی سے یہ سورج گرہن پاکستان، بھارت، افغانستان، نیپال، سری لنکا، اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک جیسے یو اے ای، سعودی عرب، اور دیگر علاقوں میں نظر نہیں آئے گا،یہ گرہن صرف جنوبی نصف کرہ میں ہی دیکھا جا سکے گا  جبکہ حالیہ چاند گرہن پوری دنیا میں دیکھا گیا تھا۔

گرہن کے اوقات:
یہ جزوی سورج گرہن 21 ستمبر کو شام 7 بج کر 43 منٹ (UTC) پر اپنی چوٹی پر ہوگاجن علاقوں میں یہ نظر آئے گا، وہاں کے مقامی وقت کے مطابق یہ گرہن طلوع آفتاب کے وقت شروع ہوگا  جس سے آسمان پر ایک دلکش منظر بنے گا۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *