Sat. Aug 2nd, 2025

اسلامی ملک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں: پاکستانی وزیر دفاع

385075 1746465166


پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ہفتے کو کہا کہ اسلامی دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ منقطع ہونا چاہییں کیونکہ اسرائیل کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ 

خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ جس طرح اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو ہدف بنایا، اس وقت لازم ہے کہ قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلایا جائے اور ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ اسرائیل کا مل کر مقابلہ ہو سکے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر ایسے وقت پر حملہ کیا جب ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت میں مصروف تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے موقف پر روز اول سے مضبوطی سے کھڑا ہے کہ صیہونیت ساری اسلامی دنیا کی دشمن ہے۔

’ایران برادر اور ہمسایہ ملک ہے اور سینکڑوں برسوں سے ہمارے رشتے ہیں، یہ ایسے رشتے ہیں جن کی تاریخ میں مثال کم ہی ملتی ہو۔‘

ان کا کہنا تھا: ’ہم اس ایوان کی وساطت سے ایرانی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ایران کے ساتھ ہیں، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان ایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے ایوان میں اپنے خطاب کے دوران انڈیا کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ساری دنیا میں انڈیا کا طلسم مسمار ہو گیا اور انڈین حکمرانوں کواندرون ملک شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

’بنیان مرصوص میں ہماری افواج کے حوصلے بلند تھے اور دہائیوں کے بعد پاکستان کے عوام کے یقین کو نیا اعتماد ملا۔‘

وزیر دفاع نے کہا کہ انڈیا کے خلاف ہمارے تکنیکی کارکنوں اور ہمارے بچوں نے سائبر حملوں کے ذریعے انڈیا کو نقصان پہنچایا، اس فتح پر ہمیں تاقیامت فخر ہو گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منفی دو فیصد سے ہماری جی ڈی پی 2.7 فیصد ہو گئی ہے جو بڑی کامیابی ہے۔

’ہمارے تمام شراکت داروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی اوسط شرح گذشتہ سال کے مقابلے میں چار فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ مسائل موجود ہیں تاہم ہم بحران سے نکل چکے ہیں، ہمیں قوی یقین ہے کہ آنے والے مہینوں اور سالوں میں ہماری معیشت ترقی کرے گی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *