Fri. Mar 27th, 2026

امریکہ میں3روزہ سوگپرچم سرنگوں رہے گا

news 1757558733 7568



news 1757558733 7568

 (24نیوز) امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا،ڈونلڈ ٹرمپ نےواقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئےملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کردیاہے،وائٹ ہاؤس سمیت ملک بھر میں اتوار تک امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔

چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے،ان کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی،پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاہے،کرک کو 200 گز کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا، چارلی کرک کو ٹرانس جینڈرز سے متعلق تقریر کے دوران گولی ماری گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈاجانے کے خواہشمند افرادکیلئے خوشخبری،کم ازکم اجرت کانیاقانون آگیا
چارلی کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں،وہ یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف  اورروس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی بھی وکالت کرتے تھے۔

ایف بی آئی کاکہنا ہے کہ چارلی کرک کی ہلاکت سیاسی قتل ہے، فائرنگ ممکنہ طور پر یونیورسٹی کیمپس کی چھت سے کی گئی۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *