Tue. Mar 24th, 2026

مقبوضہ علاقے چھوڑدیں ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ

news 1750013528 8798



news 1750013528 8798

(24 نیوز )ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل میں رہنے والے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حساس علاقوں کے قریب جانے یا رہنے سے گریز کریں۔ 

ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے، آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ ہونے دیں۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل مقبوضہ علاقوں کے ہر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے گا، شہری اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور ان علاقوں کو چھوڑدیں کیونکہ یہ علاقے مستقبل قریب میں ناقابلِ رہائش ہو جائیں گے۔

ایرانی فوج کی جانب سے یہ بیان نشر کیے جانے کے ساتھ ہی ایران نے اسرائیل پر ایک بار پھر میزائل داغ دیے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران، اسرائیل کشیدگی، سعودی عرب، یو اے ای میں ائیرلائنز کی پروازیں معطل





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *