Tue. Mar 24th, 2026

برطانوی ایف 35 طیارے کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ

news 1749996447 1531



news 1749996447 1531

(24 نیوز)برطانوی ایف-35 لڑاکا طیارے نے ایندھن کی کمی کے باعث بھارت کے کیرالہ میں تھرواننتھاپورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے، جنگی طیارہ اب بھی ائیرپورٹ پر موجود ہے۔

بھارتی ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے برطانوی لڑاکا طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کے دوران ضروری مدد فراہم کی، بھارتی حکام نے فوری طور پر ایئرپورٹ پر امدادی ٹیمیں تعینات کیں تاکہ صورتحال کو سنبھالا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایف-35 طیارے کو خراب موسم اور ایندھن کی کمی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق  لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی رضاکارانہ طور پر واپس پہنچ گیا





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *