Wed. Mar 25th, 2026

طبیعت ناساز سونیا گاندھی ہسپتال داخل

news 1750046611 6934



news 1750046611 6934

(24 نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو اتوار کو نئی دلی کے گنگارام ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

کانگریس پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔

اب ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا گاندھی رواں ماہ دوسری بار ہسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔

سونیا گاندھی، جو سابق کانگریس صدر بھی رہ چکی ہیں، نے دسمبر میں78 ویں سالگرہ منائی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *