Wed. Mar 4th, 2026

نیپال میں برفانی تودہ گرنے کے باعث سات کوہ پیما ہلاک

news 1762253316 8959



news 1762253316 8959

(24 ںیوز) شمال مشرقی نیپال میں ہمالیہ کی ایک چوٹی پر برفانی تودے کی زد میں آکر کم از کم سات کوہ پیما ہلاک ہو گئے ہیں،مرنے والوں میں پانچ غیر ملکی اور دو نیپالی شامل ہیں۔

سیون سمٹ ٹریکس نامی مہماتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق نو بجے ڈولاکھا ضلع میں یالونگ ری پہاڑ کے بیس کیمپ کے قریب پیش آیا۔

اب تک امدادی کارکنوں نے دو کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقی باقی پانچ کی تلاش جاری ہے،اس کے علاوہ آٹھ دیگر افراد کو بچا لیا گیا ہے اور وہ دارالحکومت کھٹمنڈو میں زیرِ علاج ہیں۔

ضلعی پولیس کے سربراہ نے بی بی سی نیپالی کو بتایا کہ یہ تمام کوہ پیما اس گروپ کا حصہ تھے جو برفانی تودے گرنے سے ایک گھنٹہ قبل روانہ ہوئے تھے۔

سیون سمٹ ٹریکس کے چیئرمین منگما شیرپا نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دیگر پانچ کوہ پیماؤں کی لاشیں ’10 سے 15 فٹ برف کے نیچے دبی ہو سکتی ہیں‘ اور ’انھیں ڈھونڈنے میں وقت لگے گا۔

ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں دو اطالوی، ایک کینیڈین، ایک جرمن آور ایک فرانسیسی شامل ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے دو نیپالی گائیڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں مقامی و ریاستی انتخابات کیلئے ووٹنگ

 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *