Sat. Mar 7th, 2026

امریکہ نے ایک اور کشتی تباہ کر دی 3 منشیات سمگلر ہلاک

news 1762494248 9566



news 1762494248 9566

(24 نیوز) امریکی فوج نے منشیات کی سمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور کشتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں منشیات سمگل کرنے والے 3 افراد مارے گئے۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق یہ حملہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر کیا گیا اور کارروائی میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے ایران پر حملے کا میں خود مکمل طور پر انچارج تھا: امریکی صدر

 پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی کشتیوں پر حملے امریکی عوام کو  منشیات کا زہر دینے کا سلسلہ بند ہونے تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر زندہ رہنا چاہتے ہیں تو منشیات کی سمگلنگ بند کردیں ورنہ ہم انہیں مار ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ستمبر کے آغاز سے اب تک کیریبین اور پیسفک ساحلوں میں امریکا نے18 جہازوں کو نشانہ بنایا اور ان حملوں میں 70 افراد مارے گئے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *