Thu. Mar 12th, 2026

روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی

news 1762531758 2978



news 1762531758 2978

(ویب ڈیسک)روس کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہوگیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔

 امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہیلی کاپٹر میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

روسی ایوی ایشن اتھارٹیز نے واقعے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کی آزربائیجان کے صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ساتھ





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *