Thu. Mar 5th, 2026

پرنسپل کا اپنے خرچ پر طلبا کےلیے ہوائی سفر کا انتظام

news 1762631907 2541



news 1762631907 2541

(24 ںیوز)سرکاری سکول کے پرنسپل نے سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خرچ پر درجن بھر سے زائد طلبا کےلیے ہوائی جہاز کے سفر کا انتظام کیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک سرکاری سکول کے پرنسپل نے سابق طلبا سمیت 17 اسٹوڈنٹس کےلئے ہوائی جہاز کے ذریعے توتیکورین سے دوسرے شہر چینئی جانے کا انتظام کیا، پڈوکوٹائی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نیلسن پونراج اس اسکول کے پرنسپل ہیں۔

پرنسپل پونراج اپنے خرچ پر مختلف نئی عمارتیں بھی تعمیر کررہے ہیں اور طلبا کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، انھوں نے 11 طلبا اور سابق طلبا کے ہوائی سفر کی خواہش کو پورا کیا۔

پونراج کو بہترین استاد کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، وہ اپنے سکول کو ڈیجیٹل کررہے ہیں جو غریب اور نادار طلبا کو تعلیم فراہم کرتا ہے جبکہ یہاں کمپیوٹر کی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ضلع کلکٹر علم بھاگوت نے سرکاری اسکول کے طلبا کو رخصت کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور طلبہ اور پرنسپل پونراج کو مبارکباد دی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ کلکٹر علم بھاگوت نے طلبا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی جہاز میں سفر کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے، میں نے خود پہلی بار یو پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد اڑان بھری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں استاد کا شکر گزار ہوں جنھوں نے آپ کو یہ موقع فراہم کیا، مستقبل میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف علی زرداری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *