Wed. Mar 11th, 2026

طویل ترین شادی کا ریکارڈ امریکی جوڑے کےنام

news 1762683518 4089



news 1762683518 4089

(24 نیوز)میامی سے تعلق رکھنے والے بزرگ جوڑے کو عالمی سطح پر دنیا کی سب سے طویل شادی شدہ جوڑی تسلیم کر لیا گیا ہے۔

 دونوں کی مشترکہ عمر 215 سال سے زائد ہے اور ان کی شادی کو 83 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

امریکی شہر میامی سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے، 108 سالہ لائل گِٹنز اور 107 سالہ ایلینر گِٹنز کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شادی شدہ جوڑے کا اعزاز ملا ہے۔ ان دونوں نے مجموعی عمر کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

دی گارجین کے مطابق تحقیقاتی ویب سائٹ ’لانگیوی کویسٹ‘ (LongeviQuest) نے ان کی شادی کا سرٹیفیکیٹ، مردم شماری کے ریکارڈ اور پرانے سرکاری دستاویزات کی مدد سے تصدیق کی کہ جوڑے کی شادی کو 83 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ جوڑا 4 جون 1942 کو شادی کے بندھن میں بندھا۔ ان کے تین بچے ہیں، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں، جن میں سب سے بڑی بیٹی ان دنوں میں پیدا ہوئی جب لائل دوسری جنگ عظیم میں فوجی خدمات انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کا روبوٹ کیساتھ ڈانس وائرل

 

یہ اعزاز اُنہیں برازیل کے مانویل اینجلم ڈینو اور اُنکی اہلیہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کے انتقال کے بعد ملا، جن کی شادی کو 85 سال ہو چکے تھے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *