Thu. Mar 26th, 2026

ٹرمپ کی برطانوی نشریاتی ادارے کو 1 ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی

news 1762795711 6172



news 1762795711 6172

(24 نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم میں امریکی صدر ٹرمپ کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کرنے کی دھمکی دی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ارب ڈالر ہرجانے کی قانونی کارروائی کرنے کا کہا اور دستاویزی فلم ہٹانے اور معافی کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے چیئرمین نے آج صدر ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر معذرت کی ہے، اس معاملے پر گذشتہ روز بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

دستاویزی فلم میں ایڈیٹنگ سے تاثر پیدا ہوا تھا کہ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی کانگریس پر حملے کی براہِ راست ترغیب دی۔
 

یہ بھی پڑھیں :نئی دہلی میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا، 9 افراد ہلاک





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *