
(24 نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر فائربریگیڈ کو دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے بعد گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر1 کے پاس ہونے والا دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے 4 گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی؛دوسری شادی کرنے پر 7 سال جیل کی سزا
