Wed. Mar 25th, 2026

 افسوسناک خبر۔۔۔۔  آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

news 1750142883 1536



news 1750142883 1536

   ( 24 نیوز )بھارت میں گزشتہ 2 دن کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے  واقعات ریاست اترپردیش میں رونما ہوئے جہاں 48 گھنٹوں کے دوران  25 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں 14 اضلاع سے رپورٹ ہوئی ہیں جس میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر اپنے کاموں کیلئے نکلے ہوئے تھے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پریاگ راج، کوشامبی، فتح پور اور رائے بریلی شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:جی 7 ممالک میں’’ پھوٹ‘‘ ٹرمپ نے سب کو حیران کر دیا

انتظامیہ نےشہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شمالی بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہریوں کو بجلی کڑکنے کے دوران کھیتوں میں کام کرنے سے منع کرنے ، درختوں اور پانی والی جگہوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریاستی انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *