Sun. Apr 5th, 2026

پشاور؛ مولانا حامدالحق حقانی کو دودشمن ملک کی ایجنسیوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا، آئی جی

maulana hamid ul haq haqqani1740740287 0



پشاور:

خیبرپختونخوا (کے پی) کے انسپکٹرجنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامدالحق کو دو دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا۔

آئی جی خبیرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید اور مولانا فضل الرحمان پرحملوں  میں ملوث گروپ کی نشان دہی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحیقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذوالفقار حمید نے کہا کہ دو دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ کی نشان دہی کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *