امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل منظور کرلیا

uttu
2 Min Read



news 1751401928 3318

(24 نیوز)امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل کو منظور کرلیا جس کو بگ بیوٹی فل بل کا نام دیا گیا ہے۔

حتمی منظوری کیلئے بل کو ایوان نمائندگان بھیجا جائے گا، بل کے حق میں 51اورمخالفت میں 50ووٹ پڑے۔

سینیٹ میں ووٹنگ پچاس ، پچاس کی برابری پر ختم ہوئی لیکن نائب صدر جے ڈی وینس کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔

بل میں ٹیکس اصلاحات، ریونیو بڑھانے اور بعض کاروباری مراعات ختم کرنے کی شقین شامل ہیں۔

ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، بگ بیوٹی فل بل پر سینیٹ میں 24گھنٹوں سے زائد وقت تک شدید بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا گوادر سے خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان





Source link

Share This Article
Leave a Comment