
( ویب ڈیسک )امریکا اور ایران کی آبنائے ہرمز میں جھڑپوں کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے قشم پورٹ اور بندر عباس پر حملے کیے، امریکی فورسز نے ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔
ایرانی عسکری قیادت نے امریکا پر جنگ بندی معاہدہ توڑنے کا الزام عائد کردیا، کہا کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
ترجمان امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی حملے ناکام بنادیے، جوابی کارروائی میں ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا، ایران نے ڈرونز سے امریکی جنگی جہازوں پر بلااشتعال حملے کیے، امریکی جنگی جہازبین الاقوامی بحری راستے سے خلیج عمان کی جانب جا رہے تھے، حملوں میں کوئی امریکی تنصیب یا جہاز متاثر نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے فیصلےامریکیوں پر بھاری پڑ گئے
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے امریکی بحریہ کے تین جہازوں پر حملے کیے گئے تھے تاہم انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملہ آوروں کو ’شدید نقصان‘ پہنچایا گیا اور ان کی متعدد چھوٹی کشتیاں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
