Sun. May 17th, 2026

ابو ظہبی میں ایٹمی پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ – Siasat Daily

TOP 3 10


ابو ظہبی۔17؍مئی ( ایجنسیز )متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں الظفرہ ریجن میں براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصار کے باہر موجود ایک بجلی کے جنریٹر میں آگ بھرک اٹھی تھی۔میڈیا کے مطابق ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی تابکاری کی اطلاع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد تمام احتیاطی اقدامات کیے گئے۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے نیوکلیئر ریگولیشن نے تصدیق کی ہے کہ اس آتشزدگی کے نتیجہ میں بجلی گھر نظاموں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *