
(ویب ڈیسک) اسرائیل نے غزہ میں حالیہ فضائی حملے میں حماس کے اعلیٰ انٹیلیجنس عہدیدار کو مارنے کا دعویٰ کیاہے۔
اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ حماس کا ایک اعلیٰ انٹیلیجنس عہدیدار ائیر سٹرائیک میں مارا گیا ہے، اس عہدیدار پر 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی میں حصہ لینے کا الزام تھا۔
فوج اور انٹرنل سکیورٹی کی انتیلیجنس ایجنسی کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ آج مارے جانے والے حماس کے رہنما کا نام ایاد احمد عبد الرحمٰن شمبری ہے جو حماس کے انٹیلیجنس ڈویژن میں چیف آف آپریشنز تھا۔ شمبری اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کیلیے انٹیلیجنس مہیا کرنے میں ایک مرکزی کردار تھا اور وہ علاقے میں موجود اسرائیلی افواج کیلیے خطرہ تھا۔
اس دوران عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کے سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بتایا کہ غزہ سٹی کے مغربی علاقے الریمال میں ایک گاڑی پر ائیر سٹرائیک کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں شمبری کا بیٹا صلاح بھی شامل ہے۔
شمبری کے بیٹے کے بھی ائیر سٹرائیک میں مارے جانے کی اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا زیادہ تر افزوده یورینیم اب بھی اصفہان میں ہے، سربراہ آئی اے ای اے کا دعویٰ
یہ بھی پڑھیئے: اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف جنگ جاری رکھے گی، ایال ضمیر کا جنوبی لبنان کے اندر جاکراعلان
