
(24 نیوز )امریکی فوج نے بحیرہ عرب میں ایک اور مشکوک جہاز روک لیا ہے ، سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق سینٹ کام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بحیرہ عرب میں امریکی میرینز نے ’’ایم وی بلیو سٹار تھری‘‘ نامی ایک تجارتی جہاز کو روکا ہے۔
اس جہاز پر شبہ تھا کہ وہ امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی جانب جانے کی کوشش کر رہا تھا ، سینٹ کام نے بتایا کہ تلاشی لینے اور یہ تصدیق ہونے کے بعد کہ جہاز کسی ایرانی بندرگاہ کی جانب نہیں جا رہا ، اسے چھوڑ دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی طرح کسی لیڈر نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا: وسیم عباس
