انڈین پریمیئر لیگ کی کاروباری مالیت کا تخمینہ 18.5 ارب ڈالر

uttu
4 Min Read


ایک امریکی انویسٹمنٹ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کاروباری مالیت کا تخمینہ 18.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جس میں موجودہ چیمپئنز رائل چیلنجرز بنگلور سب سے امیر فرنچائز قرار دی گئی ہے۔

دنیا کی سب سے مالدار کرکٹ لیگ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لیے سب سے بڑی آمدنی کا ذریعہ رہی ہے، اور 2020 میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ بھارتی معیشت کے لیے سالانہ 11 ارب ڈالر سے زائد کی آمدنی پیدا کرتی ہے۔

انویسٹمنٹ بینک ہولیہان لوکی کے مطابق، جس نے دنیا بھر میں کئی کھیلوں کی فرنچائزز کی مالیت کا اندازہ لگایا ہے، 10 ٹیموں پر مشتمل ٹی20 فرنچائز ٹورنامنٹ کی برانڈ ویلیو میں گذشتہ سال کے دوران 13.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو اب 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بنگلور نے، جنہوں نے سٹار کھلاڑی ویرات کوہلی کے ساتھ اس سال اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا، پانچ بار کے فاتحین چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 269 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو حاصل کی۔

ممبئی 242 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ چنئی 235 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ہولیہان لوکی کی رپورٹ میں آئی پی ایل کو ’ایک عالمی ایونٹ‘ قرار دیا گیا ہے جو صرف ایک کرکٹ لیگ سے بڑھ کر بن چکی ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہولیہان لوکی کے ہارش تالی کوٹی نے ایک بیان میں کہا: ’آئی پی ایل کھیلوں کے کاروبار میں معیار قائم کرتی جا رہی ہے۔ فرنچائزز کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے، میڈیا رائٹس کے معاہدے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں، اور برانڈ پارٹنرشپس مختلف شعبوں میں پھیل گئی ہیں۔‘

’لیگ کی عالمی سرمایہ کاروں اور سپانسرز کو متوجہ کرنے کی صلاحیت اس کی ایک ممتاز کھیلوں کی پراپرٹی کے طور پر حیثیت کو ظاہر کرتی ہے۔‘

بنگلور نے جون میں احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم میں پنجاب کنگز کو شکست دے کر لیگ کے 18ویں ایڈیشن کا اختتام کیا۔

رپورٹ کے مطابق 2025 کے فائنل کو جیو ہاٹ سٹار پر 678 ملین سے زائد بار دیکھا گیا، جو اس سال فروری میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت-پاکستان مقابلے سے بھی زیادہ تھا۔

آئی پی ایل، جو دنیا بھر میں نشر کی جاتی ہے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور انگلینڈ کے جوس بٹلر جیسے بین الاقوامی سٹارز کو شامل کرتی ہے، کھیل اور شوبز کو ایک چمک دار انداز میں یکجا کرتی ہے، جس میں کئی ٹیمیں بالی ووڈ فلمی ستاروں کی قیادت میں ہوتی ہیں۔

2008 میں آغاز کے بعد سے، اس نے انڈیا میں باکسنگ، بیڈمنٹن، پوکر اور کبڈی جیسے مختلف کھیلوں میں فرنچائز پر مبنی دیگر لیگوں کو متاثر کیا ہے، اور دنیا بھر میں کئی اس جیسے کرکٹ ٹورنامنٹس کو جنم دیا ہے۔





Source link

Share This Article
Leave a Comment