
(24نیوز)فیلد مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے جس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر اور فیلڈ مارشل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔
Iran’s President Masoud Pezeshkian meets with Pakistan’s Chief of Army Staff Field Marshal Syed Asim Munir in Tehran.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/qhzWINq9eV
— Press TV (@PressTV) April 16, 2026
یاد رہے کہ اس سے قبل فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات ہو ئی جس دوران دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں جہاں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ کچھ دیر قبل آرمی چیف نے ایران کے سپیکر باقر قالیباف سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا ۔
