
(ویب ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے ان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔
ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کہنے کو بڑی غلطی کہا تھا، اس حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی درست اصطلاح خلیج فارس استعمال کرتے ہیں، تاہم ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک “سنگین غلطی” ہے۔
Today is Persian Gulf Day in Iran, marking our ancestors’ expulsion of Portuguese from Strait of Hormuz 400 years ago.
POTUS uses the correct term “Persian Gulf”, not the Pentagon’s fake version. But calling Hormuz anything else is indeed a “terrible mistake”. pic.twitter.com/KcGwj83W2B
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 30, 2026
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران میں آج یوم خلیج فارس منایا جا رہا ہے، 400 سال پہلے آج ہی کے دن آبنائے ہرمز سے پرتگالیوں کو نکالا گیا تھا۔
اسی حوالے سے سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے آبنائے ہرمز سے یورپی نوآبادیاتی قوتوں کو نکالا، اس فتح کی یاد میں ہم یوم خلیج فارس مناتے ہیں، ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے ذریعے خطے کو امریکی اثر و رسوخ سے آزاد مستقبل دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا یکم مئی کو نادرا دفاتر بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا
