
(انورعباس)اسلام آباد ایک مرتبہ پھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے استقبال کو تیارہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے دورہ مسقط سے دوبارہ اسلام آباد آنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اوران کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مختصر ایرانی وفد بھی ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد کے مختصر دورے پر دوبارہ آ رہے ہیں جس کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نےسولر پینلز اُوور اِنوائسنگ اسکینڈل پر 2 اعلیٰ سطحی کمیٹیاں بنا دیں
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سید عباس عراقچی کے دوبارہ دورہ پاکستان کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے پر مشاورت کرنا ہے،ایرانی وزیر خارجہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ کی صورتحال پر مشاورت کریں گے،اس کے علاوہ پاکستان کی ثالثی میں امریکہ کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے فریم ورک مسودے پربھی بات چیت ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق عباس عراقچی کا دورہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
