Wed. May 6th, 2026

ایران جنگ ختم ہونے پر پٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی:ٹرمپ – Siasat Daily

P 4 Trump


واشنگٹن، 5مئی (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ ایران جنگ ختم ہونے پر پٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی۔ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال پہلے محسوس کرتے تھے ۔ واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتہ چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتہ چل جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے ، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے ، کوریا میں سات سال گزارے ، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے ۔ ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہوگئے ۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *