Thu. Apr 16th, 2026

ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہے عباس عراقچی

news 1751566268 1107



news 1751566268 1107

(ویب ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہے۔واضح سکیورٹی اور سیفٹی وجوہات کے پیش نظر ہمارا آئی اے ای اے سے تعاون اب سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ذریعے ہی ہو گا۔
نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک دن قبل ہی تہران کی جانب سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون نہ کرنے کا قانون نافذ کیا گیا ہے۔ایکس پر شئیر کی گئی اپنی پوسٹ میں عباس عراقچی نے  کہا کہ ’واضح سکیورٹی اور سیفٹی وجوہات کے پیش نظر ہمارا آئی اے ای اے سے تعاون اب سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ذریعے ہی ہو گا۔‘
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے کی گئی آئی اے ای اے سے تعاون روکنے کا قانون سازی کو باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا ہے۔جبکہ امریکہ نے ایران کے اس اقدام کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا۔عباس عراقچی کا ایکس پر بیان دراصل جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے ایران پر آئی اے ای اے سے تعاون روکنے کا فیصلہ واپس لینے پر زور دینے کا ردعمل تھا۔عباس عراقچی نے جرمنی پر الزام عائد کیا کہ اس نے محفوظ جوہری تنصیبات سمیت ایران کے مختلف حصوں پر اسرائیل کے حملوں میں واضح طور پر اس کی مدد کی تھی۔
واضح رہے کہ مغربی طاقتوں کو طویل عرصے سے شبہ ہے کہ ایران نے اپنے جوہری توانائی کے پروگرام کے ذریعے ایٹم بم بنانے کی کوشش کی ہے۔دوسری جانب ایران کا دیرینہ موقف ہے کہ وہ صرف پرامن جوہری مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حیران کن خبر۔۔پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی چوری،10قیمتی پیکٹ غائب ہونے پر مقدمہ درج





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *