Sun. Apr 26th, 2026

ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہمارے پاس آ سکتا ہے یا ہمیں کال کر سکتا ہے: صدر ٹرمپ

394828 852963415


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر ایران دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کرنا چاہتا ہے تو وہ امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو کو دی سنڈے بریفنگ میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں، یا وہ ہمیں (فون) کال کر سکتے ہیں۔‘

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’آپ جانتے ہیں، ایک ٹیلی فون ہے، ہمارے پاس اچھی اور محفوظ لائنیں ہیں۔‘

امریکی صدر نے ہفتے کو اپنے مذاکرات کاروں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعے کو اسلام آباد تو پہنچے لیکن ان کی امریکی مذاکرات کاروں سے ملاقات نہٰن ہو سکی۔

عباس عراقچی اتوار کو عمان گئے اور اسی شام واپس اسلام آباد آ گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی پیر کو اسلام آباد سے ماسکو جائیں گے جہاں ان کی صدر الادی میر پوتن اور دوسرے روسی حکام سے ملاقاتیں ہونا ہیں۔ 





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *