Wed. May 13th, 2026

ایران نے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

news 1778643052 5705



news 1778643052 5705

(24نیوز)ایران نے امریکہ کے خلاف بین الاقوامی ثالثی کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔

ایران نے اپنے جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی جارحیت، اقتصادی پابندیوں کے نفاذ اور طاقت کے استعمال کی دھمکی کی بنیاد پر امریکا کے خلاف بین الاقوامی ثالثی کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔

ایرانی حکومت نے اپنی درخواست کی بنیاد 1981 کے الجزائر معاہدوں پر رکھی ہے اور امریکا پر ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

الجزائر معاہدے کے مطابق امریکا نے ایران کے اندرونی، سیاسی اور فوجی معاملات میں براہ راست یا بلاواسطہ مداخلت نہ کرنے کا عہد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کا بڑا بوجھ: حکومت نے 9 ماہ میں 12 کھرب روپے سے زائد وصول کرلیے





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *