ایران نے اپنی فضائی حدود سے متعلق اہم اعلان کردیا

uttu
2 Min Read



news 1750945301 4942

(ویب ڈیسک)اسرائیل اور ایران کے درمیان عبوری جنگ بندی کے بعد ایران نے اپنے فضائی حدود کھول دیئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ اور امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے بعد اپنے فضائی حدود دوبارہ کھول دیئے ہیں۔ ایران کی وزارت برائے نقل و حمل اور شہری ترقیات کے ترجمان ماجد اخوان نے کہا ہے کہ  ڈومیسٹک  اور  انٹرنیشنل پروازوں کیلئے فضائی حدود کھول دیئے ہیں۔انہوں کا کہناتھا  کہ تہران سے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس کیلئے فلائٹس اب بھی معطل کی گئی ہیں۔ایران نے یہ اعلان اسرائیل کے ساتھ 12دنوں کی جنگ کے بعد کیا۔13؍ جون 2025کو اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیے نے دوبارہ امریکی ایف 35 پروگرام میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کردیا
      





Source link

Share This Article
Leave a Comment