Sun. Apr 19th, 2026

ایران پر غیر قانونی حملے، سیکوریٹی خطرات میں اضافہ کی وجہ – Siasat Daily

Erdogan


انقرہ۔ 18 اپریل (یو این آئی) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ایران پر غیرقانونی حملوں نے خطے میں سلامتی کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔ ترک محکمہ اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران، اردغان نے کہا کہ ترکیہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری اور تیز کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں جاری تنازعہ نے ایک نئے اور مضبوط بنیاد پر قائم علاقائی سیکوریٹی ڈھانچے کی ضرورت واضح کر دی ہے اور مزید کہا کہ ترکیہ اس مسئلے پر خطے کے ممالک کے ساتھ جامع طور پر بات چیت جاری رکھے گا۔ تینوں رہنماؤں نے پورے خطے میں پائیدار اور دیرپا امن حصول کے لیے ممکنہ مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر اردغان اور شہباز شریف نے دوطرفہ تعلقات اور ایران سے متعلق جاری جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کی اور بڑھتی ہوئی سفارتی ہم آہنگی کو اجاگر کیا۔



Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *