Wed. May 20th, 2026

ایران کے معاملے پر کافی پیشرفت ہوئی وہ معاہدہ چاہتے ہیں:امریکی نائب صدر

news 1779219348 5123



news 1779219348 5123

(24 نیوز ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر کافی پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کو ایران کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا ایران میں دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم نہ صدر ٹرمپ اور نہ ہی ایران ایسا چاہتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس آپشن بی بھی موجود ہےلیکن ترجیح سفارتی حل کو دی جا رہی ہے،امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جو ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے





Source link

By uttu

Related Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *